Ahmed Alvi

Add To collaction

29-Jun-2022 ماں کے مزاحیہ قطعات


ماں کے مزاحیہ شعر 

ہوا بٹوارہ کمروں کا ملا ہر بھائی کو کمرہ 
میں اب سوتا ہوں صوفے پر مری مشکل میں جاں آئی 
ملیں سب بھائیوں کو خوبصورت بیویاں لیکن 
میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا مرے حصے میں ماں آئی 

اس طرح باپ نے مجروح کیا اپنا وقار 
دھوم سے لایا ہے جو تیسری ماں بیٹوں کی 
باپ نے کرنا تھا بیٹوں کا کیا اپنا نکاح 
"جھڑکیاں روز وہ سنتا ہے جواں بیٹوں کی"

محفلوں میں جب سے ماں کے شعر ہٹ ہونے لگے 
سننے کو ملتی نہیں اب جان جاں پر شاعری 
کتنے شاعر ہیں کہ جو انڈوں کی پیداوار ہیں 
آج کل کرنے لگے ہیں وہ بھی ماں پر شاعری 

مطلع کیا جو عرض تو رونے لگا بچہ
میں شعر کس طرح پڑھوں جب تک یہ چپ نہ ہو 
بچے کی ماں یہ بولی صف سامعین سے 
بچہ بھی یہی کہتا ہے انکل کو چپ کرو 

ہر اک خاتون مجھ کو نو جواں معلوم ہوتی ہے 
ہر اک ففٹی پلس بچوں کی ماں معلوم ہوتی ہے 
سناتا ہوں کہانی جب حسینائوں سے پٹنے کی 
"جو سنتا ہے اسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے" 

بن جائیں ہم بھی بزم میں حقدار داد کے 
کیا میری ماں سے بولئے بچوں کی ماں ہے کم 
اماں کے نہیں ہم تو ہیں بس بیوی کے شاعر 
کرتے ہیں صرف شاعری بچوں کی ماں پہ ہم

نسخہ ہے یہ مجرب برسوں کا آزمایا
ماں باپ کو بیگم کے تم کوہ نور بولو 
ماحول اگر گھر کا جنت بنانا چاہو 
تم اپنی اہلیہ کو جنت کی حور بولو

 شاعر اردو غزل بن باپ کے پیدا ہوا 
باپ کی جہد مسلسل پر نہیں چلتا قلم 
لکھ دیئے اشعار لاکھوں تونے ماں کی شان میں 
شاعری میں کیوں نہیں ہے باپ تیری محترم

نہ اپنی ماں کا نہ بچوں کی ماں کا شاعر ہوں 
نہ سوز غم کا نہ دردِ نہاں کا شاعر ہوں 
ہوا ہے منھ مرا بتیس دانت سے خالی 
ادب میں اب تو میں خالص زباں کا شاعر ہوں

وہ سائرہ سے بھی وہ کہکشاں سے اچھی ہے
وہ عالیہ سے کرینا کی ماں سے اچھی ہے 
اس ایک جھوٹ سے گھر میں سکون رہتا ہے 
ہماری اہلیہ سارے جہاں سے اچھی ہے

جانچ میں ایک ہی ڈی این اے ملا ہے سب کا 
ایک ہی جیسے ملے گورے یا کالے لیڈر
ان کے ماں باپ بتاؤ میں کہاں سے لاؤں 
توڑ کے مرغی کے انڈے سے نکالے لیڈر 

نقاب جب سے اتارا ہے کلو کی ماں نے
کہیں پہ توپ چلے اور کہیں کٹار چلے 
ہماری شکل نے روکی ہیں عالمی جنگیں
تمہاری شکل پہ برسوں سے گینگ وار چلے 

 


 

   7
4 Comments

Gunjan Kamal

30-Jun-2022 07:56 AM

👌👌

Reply

Alfia alima

29-Jun-2022 07:05 PM

Nice

Reply

fiza Tanvi

29-Jun-2022 06:50 PM

Good

Reply